اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزيرسید محمود علوی نے کہا ہے کہ ایران کے اقتصادی ںطام میں خلل ڈالنے والی ملزمہ کو بیرون ملک گرفتارکرکے ملک میں واپس لے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملزمہ " شیرین ۔ ن " نے گذشتہ سال ایران کی ایک بینک سے 800 ارب تومان کے برابر رائج غیر ملکی کرنسی غبن کرکے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوگئی اور ایک سال تک قانون چنگل سے مخفی رہی ۔ جسے پیچیدہ اطلاعاتی اقدامات کے بعد گرفتار کرکے ملک میں واپس لے آئے ہیں۔
.......
/169